دنیا میں کتنے افراد فیس بک استعمال کر تے ہیں جان کر سر پکڑ لیں گے

دنیا میں کتنے افراد فیس بک استعمال کر تے ہیں جان کر سر پکڑ لیں گے

لاہور:سماجی رابطے کی دنیا میں ”فیس بک “ اپنی مثال آپ ہے۔ اس کے صارفین کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق فیس بک صارفین کی کل تعداد 2 ارب کے قریب پہنچ گئی ہے اور توقع ہے کہ رواں سال فیس بک 2ارب صارفین رکھنے والی دنیا کی پہلی آن لائن کمپنی بن جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی پالیسی نے فیس بک کے صارفین بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کمپنی نے اپنے چوتھی سہ ماہی کے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا کہ 2016 کے آخر تک فیس بک کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 1.86 ارب تھی۔ اس سے پچھلی سہ ماہی میں یہ تعداد 1.79 ارب جبکہ ایک سال قبل یہ تعداد 1.59 ارب تھی۔

مصنف کے بارے میں