پی ایس ایل : دوسرے ایڈیشن میں اب تک صفر پر آؤٹ ہونے والے بلے باز

پی ایس ایل : دوسرے ایڈیشن میں اب تک صفر پر آؤٹ ہونے والے بلے باز

دبئی: پی ایس ایل میں کچھ بلے باز تو اپنی بیٹنگ سے خود بھی محظوظ ہو رہے ہیں اور ساتھ میں تماشائیوں کو بھی محظوظ کر رہے ہیں لیکن کچھ بلے باز ایسے بھی ہیں جو تاحال ناکام ہیں ۔ یہ بلے باز پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں ابھی تک ایک رنز کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں جن میں محمد حفیظ کانام سب سے اوپر آتا ہے۔ 

محمد حفیظ کل اسلام آباد کیخلاف انتدائی میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور  آج کراچی کنگز کیخلاف بھی صفر پر آؤٹ ہو کر اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھا ہوا ہے۔اس طرح افتخار احمد بھی کل کے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور لائنز کے درمیان میچ میں بھی دو کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ کوئٹہ کی جانب ٹمل ملز اور  لاہور کے عمر اکمل صفر پر آؤٹ ہوئے۔پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں کراچی کے شاہ زیب حسن اور عماد وسیم  صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیں جبکہ پشاور کی جانب سے حفیظ اور کامران اکمل صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پشاور اور کراچی کنگز کے درمیان تیسرا میچ تاحال جاری ہے۔ جس میں پشاور زلمی کے مزید کھلاڑی بھی صفر پر آؤٹ ہو سکتے ہیں۔کل پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں 2 میچ کھیلے جائیں گے جس میں پہلے میچ میں لاہور کا اسلام آبا د کا سامنا کرنا ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز ٹائٹل کی جنگ لڑیں گے۔

مصنف کے بارے میں