'ہمارے ارکان اسمبلی کو دوسری جماعتوں میں بھیجنے کی تیاری ہو رہی ہے'

 'ہمارے ارکان اسمبلی کو دوسری جماعتوں میں بھیجنے کی تیاری ہو رہی ہے'

فیصل آباد: فیصل آباد میں عابد شیر علی نے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف پر جو نا اہلی عائد کی گئی ہے اسے آئندہ عام انتخابات میں ختم کروا دیں گے۔ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے جب ووٹ مانگنے آئیں تو عوام ان پر لعنت بھیجیں اور ان کو جوتے دکھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عابد باکسر کے شہباز شریف پر الزامات بے بنیاد ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے جبکہ عمران خان سپریم کورٹ میں ہی کیوں نہیں پیدا ہو جاتے؟ اور وہ کورٹ جائیں یا پنکی کے گھر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وزیرِ مملکت عابد شیر علی نے پی پی پی پر بھی خوب حملے کئے اور کہا زرداری نے عزیر بلوچ سے کتنے لوگوں کو مروایا ہے؟ کہاں ہیں جے آئی ٹی کی رپورٹیں؟۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں شیدے ٹلی کی ویسکوٹ اتاریں گے اور اس کو پائے ہم کھلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نواز شریف کے ایڈوائزر تھے اور انہوں نے کسانوں کیلئے یو ایس ایڈ کے لاکھوں ڈالرز کھائے نیب ان کیخلاف کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں چور کھلے پھر رہے ہیں جبکہ نواز شریف اور ان کی بیٹی کیسز لڑ رہے ہیں تاہم ہمیں علم ہے کہ ضمنی ریفرنسز کا کیا فیصلہ آنا ہے یہاں چوروں کا نہیں صرف نواز شریف کا احتساب ہو رہا ہے۔ ہمارے ارکان اسمبلی کو دوسری جماعتوں میں بھیجنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں