"تم سعودی لباس کیوں نہیں پہنتے "، گورنر مکہ کا سعودی نوجوانوں سے سوال

طائف:گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے طائف کے ”جوری مول“ کا دورہ کیا۔اس موقع جوری مول میں موجود بچو ں سے ملاقات  اور گپ شپ بھی لگاتے رہے ۔

ایک موقع پر انہوں  نے ایک دکان میں کام کرنے والے 2سعودی نوجوانوں کو یہ سوال کرکے حیرت میں ڈال دیا کہ "آپ لوگ سعودی لباس کیوں نہیں پہنتے"؟مگر  نوجوانوں کے جواب نے گورنر مکہ کو بھی مطمئن کر دیا ۔

سعودی اخبار عکاظ کے مطابق سعودی نوجوانوں نے گورنر مکہ کے اچانک پوچھے گئے سوال پر  اپنا دفاع کرتے ہوئے  بتایا  کہ"یہ ان کی کمپنی کی پالیسی ہے جس کی وجہ سے وہ صرف کمپنی کی طرف سے جاری کر دہ ڈریس کوڈ کے مطابق ہی سوٹ ہی پہن کر آسکتے ہیں"۔

سعودی نوجوانوں کے جواب پر گورنر مکہ خالد الفیصل کمپنی کی ہدایات پر عمل کرنے پر سعودی نوجوانوں سے  خوش  ہو ئے اور انہیں شاباش بھی دی ۔