زینب قتل کیس، سپریم کورٹ نے چالان پیش کرنے پر از خود نوٹس نمٹا دیا

زینب قتل کیس، سپریم کورٹ نے چالان پیش کرنے پر از خود نوٹس نمٹا دیا

لاہور: اعلیٰ عدلیہ میں ہفتے کی چھٹی کے باوجود چیف جسٹس ان ایکشن  ہیں۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹر ی میں اہم کیسز کی سماعت ہوئی۔ غیر قانونی رکاوٹوں پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ سکیورٹی کے نام پر شہریوں کوتنگ نہ کیا جائے بتایا جائے کس کس جگہ پر سکیورٹی کی آڑ میں راستے بلاک کیے گئے۔

چیف جسٹس نے لاہور میں قائم تمام رکاوٹوں کی تفصیل بھی  طلب کر لی۔ زینب قتل کیس کی سماعت بھی چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق 7 روز میں فیصلہ کیا جائے۔عدالت نے زینب قتل کیس میں چالان جمع کروانے پر ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کو بھی تسلی بخش قرار دے دیا۔

پنجاب کے ضلع قصور سے اغواء کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کی لاش گذشتہ ماہ 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں