بھارت سے چیمپئنز ٹرافی 2021 کی میزبانی چھننے کا امکان

بھارت سے چیمپئنز ٹرافی 2021 کی میزبانی چھننے کا امکان

دبئی: دبئی میں جاری انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ان میں سے ایک بھارت سے چیمپئنز ٹرافی 2021 کی میزبانی چھننے کا امکان ہے۔

آئی سی سی نے واضح کر دیا اور ایونٹ کی میزبانی بھارت سے چھین کر اس جیسے ٹائم زون والے ملک کو دی جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی اور بھارتی بورڈ بھارتی حکومت کی ٹیکسس اسکیم سے متاثر ہے جس کے باعث بہت زیادہ منافع بھارتی حکومت کی جیب میں چلا جائے گا۔اجلاس میں بھارتی نمائندگان نے آئی سی سی کو یقین دہانی کرائی۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے حکومتی قانون میں تبدیلی کرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم اگر حکومت نہ مانی تو یہ مقابلے کسی اور ملک منتقل کرا دئیے جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں