ایف 16 طیارہ شامی حدود میں مار گرایا گیا ہے، اسرائیلی حکام کی تصدیق

ایف 16 طیارہ شامی حدود میں مار گرایا گیا ہے، اسرائیلی حکام کی تصدیق

تل ابيب: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ شامی افواج کی جانب سے ان کا ایک جنگی طیارہ ایف 16 تباہ کیا گیا ہے تاہم طیارے میں موجود دونوں پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور معمولی زخمی ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔

اسرائیل وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی طیارہ شام موجود اپنے ہدف کو نشانہ بنا رہا تھا جہاں سے اسرائیلی سرزمین کے اندر ڈرون طیارہ بھیجا گیا تھا اور اس ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا تھا۔ اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک جنگی ہیلی کاپٹر نے ڈرون کو نشانہ بنایا تھا جو اسرائیل کی حدود میں داخل ہو چکا تھا۔

شمالی اسرائیل کے شہروں میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے تھے جب کہ سرحدی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاعات بھی ملی تھیں اور جب تحقیقات کی گئیں تو ڈرون کی شناخت ہوگئی کہ اسے شام سے چھوڑا گیا تھا۔

جواب میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے بھی شام کے اندر اس جگہ کو نشانہ بنایا تاہم شامی فورسز نے ہمارے جنگی طیارے کو ہدف بنا کر تباہ کر دیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں