غلطی سے ایل او سی عبور کرنے والا نجم بھارت میں گرفتار

غلطی سے ایل او سی عبور کرنے والا نجم بھارت میں گرفتار
کیپشن: muzafarabad LOC pakistani boy anjum پاکستانی لڑکا انجم ایل او سی پار

مظفر آباد:مظفرآباد میں 17 سال کا نجم الثاقب غلطی سے ایل او سی عبور کر گیا ، جسے بھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا ، والدین کی حکومت سے بیٹے کی واپسی کیلئے اقدامات کی اپیل

تفصیلات کے مطابق مظفر آباد آذاد کشمیر میں 17سالہ لڑکا غلطی سے لائن آف کنڑول پار کر گیا ، نجم الثاقب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے گرفتار کر کے جیل میں قید کر لیا۔

والدین کی حکومت سے نجم کی رہائی کیلئے دہائیاں ، نجم کے والد نے بتایا بھارتی فورسز کی جانب سے بیٹے کا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

نجم الثاقب کی ضمانت بھی نہیں ہونے دی جا رہی ، والدہ کہتی ہیں بیٹے نے وادی نیلم کیرن سے غلطی سے ایل او سی  پار کی ، بھارتی حکام کی جانب سے کوئی تعاون بھی نہیں کیا جا رہا۔

نجم کے والدین نے بیٹے کی واپسی کے لئے حکومت سے اقدامات کی اپیل کی۔