مصر میں بچوں کی آن لائن فروخت کا انکشاف

مصر میں بچوں کی آن لائن فروخت کا انکشاف


قاہرہ:مصر میں بچوں کی آن لائن خرید و فروخت کا انکشاف ہوا ہے اور یہ بزنس اب دھڑلے سے کھلم کھلم چل رہا ہے جہاں پر اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے بچوں کی فروخت کا اعلان کیا جاتا ہے۔


تفصیلات کے مطابق مصر میں آن لائن بچوں کی خریدوفروخت کی جارہی ہے اور ایک ویب سائٹ پر اشتہار میں واضح الفاظ میں تحریر ہے کہ ہمارے پاس ہر عمر کے بچے برائے فروخت موجود ہیں، بچوں کو گود لینے یا خرید و فروخت کے خواہش مند حضرات ہم سے رابطہ کریں۔ ویب سائٹ پر یہ صفحہ گم شدہ بچوں کی تلاش میں مدد کے لئے بنایا گیا تھا جہاں لاپتہ بچوں کی شناخت کے لئے تصاویر اور دیگر معلومات پوسٹ کی جاتی ہیں اور ویب سائٹ کے فالورز کی تعداد 12 لاکھ سے زائد ہے۔ایک ماہ قبل سوشل میڈیا پر انکشاف ہوا کہ گم شدہ بچوں کی تلاش میں مدد کے لئے بنائی گئی ویب سائٹ بچوں کی خریدوفروخت کے گھنانے کاربار میں ملوث ہے اور الشرق شہر میں واقع ایک فلیٹ میں گم شدہ بچوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔


فلیٹ میں لوگ فیملی کی شکل میں آتے ہیں اور وہاں سے اپنے ساتھ بچے لے جاتے ہیں۔فلیٹ میں عوام کی بڑی تعداد میں آمد و رفت پر پڑوسیوں نے شک کی بنیاد پر پولیس کو اطلاع دی اور جب پولیس نے چھاپہ مار کر موقع پر موجود افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ محلے داروں کا شک درست تھا اور فلیٹ میں ہر عمر کے بچوں کی خریدوفروخت کی جارہی ہے، بچوں کی عمر کے تناسب سے ان کی قیمت لگائی جاتی ہے، آن لائن فروخت کے لیے پیش کردہ بچوں میں سے بعض 2 لاکھ مصری پانڈز سے 30 ہزار مصری پانڈز تک دستیاب ہیں اور اس گھنانے کاروبار کو چلانے والا عرب نژاد ہالینڈ کا شہری ہے، جو تاحال ہالینڈ میں ہی مقیم ہے۔