پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو روزہ مذاکرات شروع ہوگئے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو روزہ مذاکرات شروع ہوگئے


اسلام آباد : پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو روزہ مذاکرات شروع ہو گئے،مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان میں امن اور سلامتی کے حوالے سے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرفیصل کے مطابق دفتر خارجہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو روزہ مذاکرات شروع ہوگئے، افغان وفد کی قیادت نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل نے کی جبکہ پاکستان کی جانب سے وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی، مذاکرات میں افغانستان اور پاکستان میں امن اور سلامتی کے حوالے سے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان اچھی گفتگو ہوئی، کچھ نکات پر اتفاق رائے ہوا ہے جبکہ کچھ نکات پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔