40 سال کی محنت کو ضائع نہ ہونے دیا جائے, فاروق ستار

40 سال کی محنت کو ضائع نہ ہونے دیا جائے, فاروق ستار

کراچی:  ایم کیو ایم پاکستان کے لیڈر فاروق ستار نے کہا کہ 40 سال کی محنت کو ضائع نہ ہونے دیا جائے، معاملہ کامران ٹیسوری کا نہیں کچھ اور بات ہے۔ 

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کا اب ایسا اجلاس ہونا چاہیئے جس کی سربراہی اس کا سربراہ کرے۔ کامران ٹیسوری نے مجھے 5 فروری کو بلیک پیپر دیا اور ان کا نام تو پہلے ہی واپس لے لیا تھا۔ خوشی ہے کہ رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکن کہہ رہے ہیں کہ 4 سیٹوں کے لیے یہ سب ہو رہا ہے جس سے عوام میں پارٹی کا تاثر اچھا نہیں جا رہا۔ 4 نئے ناموں کو نکالنا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔