امریکا افغان طالبان کے ساتھ بہت جلد امن معاہدے کا خواہش مند

امریکا افغان طالبان کے ساتھ بہت جلد امن معاہدے کا خواہش مند
کیپشن: image by facebook

 واشنگٹن :افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے  کہا کہ وہ اس کوشش میں ہیں کہ افغانستان میں ہونے والے جولائی کے صدارتی انتخابات سے قبل طالبان کے ساتھ کسی ممکنہ امن ڈیل کو حتمی شکل دے دی جائے۔

امریکی انسٹیٹیوٹ برائے امن میں تقریر کرتے ہوئے زلمے خلیل زاد نےکہا کہ امریکا کا افغانستان کے حوالے سے گزشتہ کئی برسوں سے یہی موقف چلا آ رہا ہے کہ یہ ایک بااختیار اور آزاد ملک ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان عوام کی منشا ہوئی تو غیر ملکی فوجی وہاں تعینات رہیں گے اور اگر وہ ایسا نہیں چاہتے تو امریکا بھی اُس مقام پر اپنی فوج نہیں رکھنا چاہے گا جہاں عوام ایسا نہیں چاہتے۔

زلمے خلیل زاد نے تاہم یہ ضرور واضح کیا کہ یہ بات بھی اہم ہے کہ افغانستان میں امریکی سکیورٹی مفادات محفوظ ہوں اور انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔