وزیراعظم عمران خان ساتویں عالمی حکومتی اجلاس میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ساتویں عالمی حکومتی اجلاس میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ گئے
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان عالمی حکومتی اجلاسمیں شرکت کےلیے ایک روز ہ دورے پر دبئی پہنچ گئے ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمراورمشیر تجارت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان کی متحدہ عرب امارات کےولی عہد اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں ۔اجلاس کی سائیڈ لائن پر عمران خان آئی ایم ایف سربراہ کرسٹین لیگارڈ سے ملاقات کرینگے۔روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔بتایا آئی ایم ایف سے ایسی شرائط پر آگے بڑھیں جس سے عوام پر بوجھ نہ پڑے.قرض کی شرائط پر معاملات فائنل ہوں گے ۔

وزیر اعظم کی متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ عمران خان شیخ راشد المکتوم کی دعوت پر عالمی حکومتی سمٹ سے خطاب بھی کریں گے۔اجلاس کے شرکا کو حکومت کے وڑن اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کریں گے۔اجلاس سے خطاب میں ملکی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔