وزیراعظم عمران خان کی  شیخ محمد بن زید سے ملاقات

  وزیراعظم عمران خان کی  شیخ محمد بن زید سے ملاقات
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

دبئی:  وزیراعظم عمران خان کی ابوظہبی کے حکمران شہزادہ  شیخ محمد زید سے اہم ملاقات ہوئی جس میں  دو طرفہ امور اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بات چیت ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ،وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کےایک روزہ دورے پر ابو ظہبی پہنچے تو ولی عہد شیخ محمد بن زید نے  ان کا شایان شان طریقے سے استقبال اور گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم امور  زیر بحث آئے جبکہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ پرخصوصی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ کے دوران ساتویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب  کریں گے جبکہ آئی ایم ایف سربراہ سے بھی ملاقات  طےہے۔

وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران ایک اہم اجلاس میں شرکت کرینگے جس میں اصلاحات کے ذریعے گورننس میں بہتری کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عمران خان شرکا کو اپنی حکومت کا وژن اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں، بزنس لیڈرز اور ماہرین بھی خطاب کریں گے۔

یادرہے کہہ وزیر اعظم کو دورے کی دعوت متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی تھی۔