ایم کیو ایم کا قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں شریک نہ کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں شریک نہ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد :حکومت اور اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان ناراضگی  کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہے ، متحدہ نے قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں شریک نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق، متحد ہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان قائمہ کمیٹیوں میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر اختلافات بڑھ گئے ہیں جس پر رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو اجلاسوں میں جانے سے روک دیا ہے  جبکہ حکومت کے ساتھ  مزید چلنےیا نہ چلنے پر غور کے لیے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ 

ایم کیوایم نے شماریات کی قائمہ کمیٹی لینے سے انکار کر دیا گیا ہے جبکہ متحدہ کی جانب سے داخلہ ، انسانی حقوق یا پھر توانائی کی قائمہ کمیٹی لینے پر اصرار کیا جا رہا ہے ۔