وزیر اعظم عمران خان کی آئی ایم ایف کی سربراہ  کرسٹن لیگارڈ سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان کی آئی ایم ایف کی سربراہ  کرسٹن لیگارڈ سے ملاقات
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

دبئی : وزیر اعظم عمران خان کی آئی ایم ایف کی سربراہ  کرسٹن لیگارڈ سے ملاقات جس میں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پیکج کے حوالے سے مذکرات ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ، وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹن لیگارڈ سے ملاقات کی جس میں آئی ایم ایف پیکج کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

 وزیر اعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف پاکستان کو  آگے بڑھانے کیلئے اپنے وژن سے آگاہ کیا ۔ عمران خان نے آئی ایم ایف کی جانب سے  پاکستان کی سپورٹ پر ان کی تعریف کی  اور کہا کہ موجودہ حکومت اداروں میں اصلاحات اور گڈ گورننس کے حوالے سے ریفارمز کر رہی ہے۔ 

اس موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو  ساتھ لے کر چلنے کے لیے تیار ہے اور معیشت کی بہتری میں کردار ادا کرے گا۔ملاقات کے بعد ایم ڈی آئی ایم ایف نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات اچھی رہی جس میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

یاد رہے کہ  وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچے تو ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔