پیپلز پارٹی نے حکومت سے کبھی این آر او نہیں مانگا، پیپلز پارٹی

 پیپلز پارٹی نے حکومت سے کبھی این آر او نہیں مانگا، پیپلز پارٹی
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ حکومت سے کبھی این آر او نہیں مانگا، اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے جبکہ وزیراعظم پارلیمنٹ کو چلانے کے بیان کی وضاحت کریں۔

تفصیلات کے مطابق ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بورے والا میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان پر چھبیس مقدمات نواز دور میں بنائے گئے، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہوزیراعظم پارلیمنٹ سے متعلق بیان پر سے وضاحت دیں، وزیراعظم مایوسی اور بے بسی کا شکار ہیں۔ان  کی باتیں ان کی ناکامی کا اعتراف ہیں۔