چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

لاہور: جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے بارے چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی زیرصدارت آج سہ پہر 2 بجے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا، جس میں عدالت عالیہ لاہور کے سینئر ترین جج جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے بارے غور کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مشیرعالم، جسٹس عمر عطاءبندیال، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ، وزیر قانون سمیت دیگر جوڈیشل کمیشن کے ممبران شریک ہوں گے، اجلاس کے بعد جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس بنانے سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی سفارشات ججز پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔

ججزپارلیمانی کمیٹی کی سفارشات منظوری کےلئے صدر پاکستان کو بھجوائی جائیں گی، صدر ہاکستان کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی، چیف جسٹس مامون رشید شیخ کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس محمد قاسم خان 19 مارچ کو نئے چیف جسٹس ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔