بلوچستان میں کینسر کے مریضوں میں اضافہ

 بلوچستان میں کینسر کے مریضوں میں اضافہ


کوئٹہ :بلوچستان میں کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ،بی ایم سی  ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 20 سے زائد مریضوں کی کیموتھراپی کی جاتی ہے۔

بولان میڈیکل کمپلیکس  ہسپتال کے سربراہ کینسر وارڈ ڈاکٹر زاہد محمود  نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کینسر کے مرض میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بی ایم سی ہسپتال سالانہ7 ہزار کینسر کے مریضوں کا علاج کرتا ہے۔

ڈاکٹر زاہد محمود نے کہا کہ صوبے بھر میں کینسر کے علاج کے لیے طبی سہولیات کا فقدان ہے جبکہ بی ایم سی  ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 20 سے زائد مریضوں کی کیموتھراپی کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہسپتال میں کینسر وارڈ کا بجٹ انتہائی کم ہے اور ہسپتال میں مشینری بھی دستیاب نہیں ہے۔