فلسطین میں 15 سال میں پہلے انتخابات

فلسطین میں 15 سال میں پہلے انتخابات

رملہ : فلسطینی گروپوں حماس اور فتح نے 2006  سے اب تک فلسطینی علاقوں میں پہلے انتخابات کے نظام اور طریقہ کار پر اتفاق کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین میں 15 سال میں پہلے انتخابات پر اتفاق کرلیا ہے ۔اس کا اعلان دونوں فریقین نے قاہرہ میں منعقد ہونے والے دو روزہ مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے ۔ 

معاہدے کے ساتھ ہی دونوں گروپوں نے انتخابات کے نتائج کا  احترام اور انہیں قبول کرنے کےعزم کا بھی اظہار کیا ۔ مجوزہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات رواں برس 22 مئی اور 31 جولائی کو طے پائے ہیں۔

جن کے تحت بیت المقدس ، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ووٹنگ ہو گی ۔ معاہدے میں تمام سیاسی قیدیوں کی لازمی رہائی کا فیصلہ بھی شامل ہے۔