لگتا ہے اگلا حج بھی ریگولر انداز کا نہیں ہوگا, وفاقی وزیرمذھبی امور نورالحق قادری

لگتا ہے اگلا حج بھی ریگولر انداز کا نہیں ہوگا, وفاقی وزیرمذھبی امور نورالحق قادری

اسلام آباد: وفاقی وزیرمذھبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ لگتا ہے اگلا حج بھی ریگولر انداز کا نہیں ہوگا، سعودی حکومت نے حج انتظامات کے حوالے سے ھمیں انتظار کا کہا ہے۔فضل الرحمان ہر چیز کو سیاست کی بھینٹ چڑھاتے ہیں، تحریک لبیک کے ساتھ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مدارس دینیہ میں اسناد کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نورالحق قادری نے کہا کہ ھم حج کے حوالے سے عوام کی تشویش سے آگاہ ہیں اور سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے،لگتا ہے اس مرتبہ بھی ریگولر حج نہ ہوسکے لیکن اس بار شاید تعداد حاجیوں کی پچھلی مرتبہ سے زائد ہوگی۔

ہمیں سعودی حکام نے کہا ہے کہ ابھی حاجیوں سے درخواستیں نہ لیں،جب تک تعداد ھمارے سامنے نہیں آتی اس وقت تک ایئرلائنز سے بات کرنے کا فائدہ نہیں ہے ۔

سعودی حکام سے ابھی تک حج کے حوالے سے ایم او یو سائن نہیں ہوا، ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سیاسی آدمی ہیں پر چیز کو سیاست کی بھینٹ چڑھاتے ہیں، عمران خان کی سیاسی پیشنگوئیاں حقیقت بن کر سامنے آرہی ہیں۔

اوپن بیلٹنگ سے سینٹ انتخابات اسی لئے ہیں۔

سیاسی فضا اب گرم ہونے کی بھائے ٹھنڈا ہورہی ہے،پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے، تحریک لبیک کی سولہ فروری کو احتجاجی کالُ بارے ان کا کہنا تھا کہ معاملہ حل کرلیاجائے گا۔

ھم افہام و تفہیم سے آگے چلیں گے، تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملا اور حکومت کے درمیان خلیج کو ختم کیا جارہا ہے، وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ھم نے ریاست اور مدارس کے درمیان خلیج ختم کی، تقریب میں مدارس دینیہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔