پی ایس ایل سکس لاہور قلندر جیتے گی ، کپتان سہیل اختر

پی ایس ایل سکس لاہور قلندر جیتے گی ، کپتان سہیل اختر
سورس: File photo

کراچی،لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سکس لاہور قلندر جیتے گی ۔

کپتان لاہور قلندر سہیل اختر نے کہا کہ اس بار لاہور قلندر کی ٹیم پہلے سے زیادہ مضبوط ٹیم بن کر ابھرے گی اور ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے  اور ٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

نجی ٹی وی سے انٹرویو میں سہیل اختر نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے تیاریاں متاثر ضرور ہوئی ہیں لیکن قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کھلنے سے پلیئرز کو اچھی تیاری کا موقع مل گیا ہے۔ پچھلے ایڈیشن میں جو کمی یا کوتاہی تھی اس کو اس ایڈیشن میں دور کرکے اچھا کھیل پیش کریں گے۔ لاہور قلندرز نے سہیل اختر کی قیادت میں گزشتہ ایڈیشن میں پہلی مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قلندرز نے پچھلے سال بھی اچھا کھیلا تھا ، بدقسمتی سے فائنل میں ناکامی ہوئی تھی، اس بار ٹیم میں دو تین تبدیلیاں ہیں ، زیادہ تر وہی پلیئرز ہیں جو پہلے سے کھیلتے آرہے ہیں، ٹیم کمبی نیشن اچھا ہے ایک نئے جوش کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ  افغانستان کے راشد خان وائٹ بال کرکٹ کے بہترین کرکٹر ہیں، وہ لیگز میں پرفارم کرتے آرہے ہیں اگر پورے سیزن میں دستیاب ہوئے تو اس سے لاہور قلندرز کی بولنگ لائن اور بھی مضبوط ہوجائے گی۔ٹیم نے مقامی پلییرز کی ترقی کو اپنا فلسفہ رکھا ہے جس کی وجہ سے ہر ایڈیشن میں نیا ٹیلنٹ نظر آرہا ہے، اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پلیئرز کو ہوم کنڈیشنز کا ایڈوانٹیج ہوگا۔