بجلی پھر مہنگی ،نوٹیفکیشن جاری

بجلی پھر مہنگی ،نوٹیفکیشن جاری
سورس: File photo

اسلام آباد ، بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ۔ 

 نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 53 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے دسمبر 2020 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا اتھارٹی نے 27 جنوری 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی جس کے بعد 1.53 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ اضافہ صرف فروری کے مہینے کے بلوں میں ہوگا اور اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔