واٹس ایپ کے بعد فیس بک پرائیویسی سیٹنگز میں بڑی تبدیلی

facebook Privacy Policy

واٹس ایپ کے بعد فیس بک میسنجر میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ،اس وقت پوری دنیا میں فیس بیک استعمال کرنے والوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فورم پر سب سے مشہور سوشل پلیٹ فورم بن چکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک اپنی کوالٹی اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے فیس بک میسجنر ایپ بھی متعارف کروائی جسے شروع میںصارفین نے بے حد پسند کیا لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد فیس بک میسجنر پر میسجز کی بھر مار نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ،کئی صارفین نے اس بات پر شکایت کی کہ کئی ایسے دوست اور جاننے والے بھی ہوتے ہیں جو کوئی نہ کوئی میسج بغیر وقت دیکھے ہی بھیج دیتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کا کہنا ہے کہ وہ بہت پریشان رہتے ہیں لیکن اب فیس بک میسنجر نے صارفین کی اس مشکل کو بھی ختم کر دیا ہے ۔

جی ہاں فیس بک نے مسینجر پر غیر ضروری پیغامات وصول  نہ کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جسے صارفین نے خوب سراہا ۔

فیس بک کی جانب سے متعارف کروائے گئے فیچر کے تحت صارف اس بات کا فیصلہ کرے گے کہ اسے کون پیغام بھیج سکتا ہے اور کون نہیں ۔ میسینجر کی سیٹنگ میں 'ڈونٹ -ریسیو -میسج 'کی اس آپشن کو آن کرکے نا معلوم افراد کی جانب سے پیغامات کو روکا جاسکتا ہے۔