نیب نے شوکت یوسفزئی اور ثناء اللہ زہری کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی

نیب نے شوکت یوسفزئی اور ثناء اللہ زہری کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی
سورس: File photo

اسلام آباد, خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری سمیت 16 نئی کرپشن انکوائریز کی منظوری 

 چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی  زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں  اہم فیصلے کئے گئے ۔ جن میں سابق چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ احمد حیات کے خلاف 21 ارب روپے کا کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری  دی گئی۔اجلاس میں بلوچستان میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے میں کرپشن پر بھی 98 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کرنے کا کہا گیا۔اجلاس میں خیبر پختونخواہ کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری ،سابق رکن قومی اسمبلی جعفر لغاری کے خلاف بھی کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔ اس موقع پر چئیرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔