یکساں تعلیمی نظام کا پانچویں جماعت تک نصاب مکمل ہوچکا ۔وزیرتعلیم

یکساں تعلیمی نظام کا پانچویں جماعت تک نصاب مکمل ہوچکا ۔وزیرتعلیم
سورس: File photo

اسلام آباد, وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب مکمل ہو چکا ہے۔ یکساں تعلیمی نظام سے معاشرے میں تقسیم ختم ہوگی۔

 وہ وفاقی تعلیمی بورڈ میں مدارس کے طلباءمیں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دینی مدارس کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارا مشن تعلیم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن تعلیم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے، ہماری حکومت نے دینی مدارس کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس بچوں کو تعلیم دینے کی اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور وہ اس کے لئے حکومت سے ایک پیسہ تک نہیں لیتے۔ ریاست ان کی خدمات کو تسلیم کرتی ہے اور ان کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ریاست اور مدارس کے درمیان خلیج ختم کیا۔ ہمارے معاشرے میں شدت پسندی بکھرے ہوئے تعلیمی نظام کی وجہ سے آئی ہے، پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب مکمل ہو چکا ہے۔ یکساں تعلیمی نظام سے معاشرے میں تقسیم ختم ہوگی۔ دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں کی طرح مدارس کے طلبہ کو بھی زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ پاکستان میں جو قوتیں ریاست اور مدارس کے درمیان دست و گریبان کرانا چاھتے تھے ہم نے ا ن سے نمٹا ہے، پاکستان کے دشمنوں کو تصادم کرانے میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔