پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹؤئینٹی کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹؤئینٹی کل کھیلا جائے گا
سورس: File photo

لاہور،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، لاہور میں دونوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی ۔قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ہی ٹیموں نے میچ سے ایک دن پہلے خوب پریکٹس کی،بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خوب مشقیں ہوئیں ۔پاکستان کے تمام 20 کھلاڑی فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس میں شریک رہے، البتہ فاسٹ بولر نے بولنگ سیشن میں بھرپور حصہ نہیں لیا۔ حسن علی نے گزشتہ روز بھی آرام کو ترجیح دی ۔

لاہور میں پڑنے والی اوس سے نمٹنے کےلیے قومی کھلاڑیوں نےگیندگیلا کرکے بھی پریکٹس کی ،دوسری جانب مہمان کھلاڑیوں نے بھی بولنگ بیٹنگ کی خوب پریکٹس کی ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کل شام 6 بجے شروع ہوگا۔