قصور : گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی

قصور : گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی


قصور: صوبہ پنجاب کے شہر قصور  میں بابا  بلھے شاہ روڈ کے قریب گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی.

تفصیلات کے مطابق گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ کے باعث 2 ورکرز جھلس کر جاں بحق جبکہ 15 زخمی  ہوگئے.آتشزدگی سے فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے کا سامان جل  گیا۔

آگ بجھانے  کے لیے لاہور اور اوکاڑ ہ سے بھی فائر بریگیڈ  کی گاڑیاں  طلب کرلی گئیں، فائربریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مصنف کے بارے میں