بہترین کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ کی تقسیم، مراد سعید بازی لے گئے

بہترین کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ کی تقسیم، مراد سعید بازی لے گئے

اسلام آباد: وزیر اعظم نے بہترین کارکردگی دکھانے  پر 10 وفاقی وزارتوں  میں  تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔مراد سعید  دیگر  سب پر بازی لے گئے جبکہ اسد عمر دوسرے اور  ثانیہ نشتر  تیسرے نمبر پر رہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ تعریفی سرٹیفکیٹ پانے والوں میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، شیریں مزاری، خسروبختیار، عبدالرزاق داؤد، معید یوسف اور فخر امام بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وزراء کو مراعات دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مراد سعید کی  کارکردگی کو سراہتے ہوئے  سب پر بازی لے جانے پر مبارکباد بھی دی۔

مصنف کے بارے میں