ٹکٹ کی یقین دہانی پر 5 وزیر عمران خان کو چھوڑنے کو تیار ہیں، احسن اقبال

ٹکٹ کی یقین دہانی پر 5 وزیر عمران خان کو چھوڑنے کو تیار ہیں، احسن اقبال
سورس: فائل فوٹو

لاہور: رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 5 وزیر ٹکٹ  کی یقین دہانی پر عمران خان کو چھوڑنے کو تیار ہیں۔

احسن اقبال نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کابینہ کے پانچ وزیر ن لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ٹکٹ کی یقین دہانی پر عمران خان کو چھوڑنے کےلیے تیار ہیں۔ کابنیہ ارکان بتاتے ہیں کہ عمران خان جیسا ڈکٹیٹر اور یوٹرن لینے والا وزیراعظم پہلے نہیں دیکھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے تمام اتحادی جماعتیں حکومت کا ساتھ چھوڑ کر عوام کا ساتھ دیں گی۔ اگر اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دیا تو ان کاحساب لیں گے۔ 23 مارچ کو پورے ملک سے مزدور، کسان، کارکن اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن سے پہلے لوگوں کے خلاف مقدمات بنا رہے ہیں اور پاکستان کرپشن میں 16درجے گر کر 140 نمبر پر آ چکا ہے۔

گزشتہ دنوں حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے 22 ارکان قومی اسمبلی کو جانتے ہیں جو حکومت کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے،ملک زوال کا شکار ہے، پاکستان کے مسائل کا حل پارلیمانی جمہوری نظام میں ہے جبکہ ہمارے دور میں 2 سال بعد سی پیک کے معاہدے ہوئے اور اب ساڑھے 3 سال میں کوئی منصوبہ نہ مکمل ہوا نہ شروع ہو سکا۔

مصنف کے بارے میں