تاریخ کے سب سے بڑے چور عمران خان اور ان کے ساتھی ہیں: مریم نواز

تاریخ کے سب سے بڑے چور عمران خان اور ان کے ساتھی ہیں: مریم نواز
سورس: File

لاہور : پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رہنماء مریم نواز نے کہا  ہے کہ عدم اعتماد  ایک آئینی طریقہ ہے پہلے مسلم لیگ ن میں دو آراء تھیں،ہمارا حلقہ پاکستان کے عوام ہیں، سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری نہیں فرض ہےعمران خان کے عذاب سے قوم کو نجات دلائی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے مریم نواز نے کہا کہ اپوزیشن نے عوام کی پکار پر لبیک نہ کہا تو سیاسی جماعتیں بھی اتنی ہی ذمہ دار ہوں گی۔ سمجھتی ہوں میاں صاحب عدم اعتماد کے قائل نہیں تھے،سی ای سی میٹنگ نے میاں صاحب کو مکمل اختیار دے دیا،لیکن پہلے وہ اس ایشو پر راضی نہیں تھے،عوام کی تکلیفوں مہنگائی اور عذاب کو دور کرنے کے لیے فرض سمجھ کرکر دار ادا کرنا ہو گا۔  اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں سچ کو ایک دن سامنے آنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جج صاحبان نے جس طرح سوال کیے نیب کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، رپورٹرز سے کہوں گی جس طرح آج عمران خان اور نیب کا عدالت نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا  اسے عوام کو بھی بتائیں۔عوامی عدم اعتماد کے بعد وزراء اور ممبران اسمبلی بھی تیار بیٹھے ہیں عدم اعتماد کے لیےعمران خان کی پارٹی میں تمام لوگ اقتدار کے ساتھی تھے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی آج کے بعد آپ کو کہیں نظر نہیں آئے گی۔ عمران خان اور ان کی پارٹی جب عوام میں جائیں تو مشورہ ہے ہیلمٹ ضرور پہنیں۔ تاریخ کے سب سے بڑے کرپٹ اور چور عمران خان کے ساتھی ہیں ۔کیا یہ انکی حکومت ہے ایک ایک کروڑ دے کر ایس ایچ اوز لگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی تقریروں میں چور ڈاکو کے نعرے چھوڑیں،یہ بتائیں عدالتوں سے ہمارے حق میں گواہیاں آرہی ہیں،پندرہ فیصد تنخواہیں بڑھنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، عمران خان کی اپنی تقریریں اپنی ڈوبتی کشتی کی نشانی ہیں،عمران خان کو پتہ ہے انکے ممبران چھلانگ لگانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ نواز شریف  کے ملک سے باہر ہونے کے باوجود انکی جماعت متحد کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  عمران خان کے  ممبران اسمبلی کے  میڈیا اور اسمبلی میں انکشافات سننے والے ہیں ۔ عمران خان اور ان کی حکومت کسی کے لیے قابل برداشت نہیں جن اداروں کی طرف آپ اشارہ کررہے ہیں ان کا سب سے بڑا حلقہ بھی عوام ہیں ۔فوجی اہلکاروں کے گھروں کو بھی مہنگائی نے بری طرح متاثر کیا۔وہ سیکورٹی پر توجہ دیں یا گھر کے کچن پر توجہ دیں۔

مصنف کے بارے میں