پی ایس ایل، پنجاب یونیورسٹی نے کلاسز کے اوقات کار تبدیل کر دئیے

پی ایس ایل، پنجاب یونیورسٹی نے کلاسز کے اوقات کار تبدیل کر دئیے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے باعث پنجاب یونیورسٹی نے کلاسز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے پی ایس ایل سات کے میچز کے دوران طلباءکی آمدورفت میں مشکل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کلاسز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے دوپہر ایک بجے کے بعد ہونے والی کلاسز آن لائن لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ایوننگ کلاسز بھی آن لائن ہی ہوں گی البتہ ایک بجے سے پہلے کلاسز کیمپس میں ہی ہوں گی۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے سرکاری و نجی سکولوں کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی تھی اور انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم کے گردونواح میں تمام سکولوں کے اوقات کار میں کمی کی جا رہی ہے۔ 
ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق سرکاری و نجی سکولوں میں سوا 12 سے قبل چھٹی کا شیڈول جاری کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ بچے صبح جلدی سکول آئیں گے اور انہیں چھٹی بھی جلد دیدی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں