ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں ہوا ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار 550 روپے برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 639 روپے برقرار ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 834 ڈالر ہو گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں