خاتون شہری سے بدتمیزی کرنےو الے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیخلاف چیئرمین نادرا کا سخت ایکشن 

Chairman Nadra, Tariq Malik

کراچی کے علاقے کورنگی میں نادرا دفتر میں خاتون شہری کیساتھ نادرا عملے کی جانب سے نارروا سلوک اور بدتمیزی کے واقعے پر چیئرمین نادرا طارق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے بدتمیزی میں ملوث  اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج کوفوری  معطل کر دیا۔

چیئرمین نادرا نے ڈی جی کراچی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کر کے جلد از جلد قوائد وَ ضوابط کے مطابق ملوث ملازم کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ  قومی ادارے میں ناقص کارکردگی اور شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش نہ آنے والے ملازمین کی کوئی جگہ نہیں۔