بے ساکھیوں نے حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا، شہباز شریف جلد ترین اور چودھری برادران سے ملیں گے: احسن اقبال 

بے ساکھیوں نے حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا، شہباز شریف جلد ترین اور چودھری برادران سے ملیں گے: احسن اقبال 
سورس: File

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی نے شہباز شریف کو مینڈیٹ دیا ہے۔ شہباز شریف جہانگیر ترین , چودھری برادران  سمیت تمام حکومتی حلیفوں سے بھی ملیں گے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانگ مارچ سے قبل لائی جائے گی ۔ پیپلز پارٹی پر اعتماد ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد میں ہمارے ساتھ ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے 5 وزرا اور کئی ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وہ ہم سے صرف ٹکٹ کی گرنٹی چاہتے ہیں۔ ہم ان حلقوں میں ٹکٹ دیں گے جہاں ہمارے امیدوار نہیں ہیں جہاں امیدوار ہیں وہاں نئے آنے والوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا۔ 

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جب بے ساکھیوں نے حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا ہے جیسے ہی تحریک عدم اعتماد آئے گی حکومتی وزرا سمیت اہم ارکان اسمبلی ڈوبتی کشتی سے چھلانگیں لگا دیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں