محمد رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کس کا تھا ؟جہانگیر ترین نے بتا دیا 

Multan Sultan, Jahgir Tareen

لاہور:پی ایس ایل کا جنون سیاسی رہنمائوں کے سر چڑھ کر بولنے لگا ،ایک طرف جہاں لاہور میں کرکٹ کے دیوانوں کی بہار آگئی ہے وہیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے جہانگیر ترین بھی قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے ۔

پاکستان سپر لیگ کے اہم ترین میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطان کا اہم میچ لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہوا جہاں ملتان سلطان کو سپورٹ کرنے کیلئے جہانگیرترین خود بھی موجود تھے ،صحافیوں سے آف دی ریکارڈ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دفعہ پی ایس ایل کا کپتان محمد رضوان کو رکھنے کیلئے ان کے بھائی نے انہیں مشورہ دیا تھا ۔

 لاہور میں قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھتے ہوئے  جہانگیر ترین نے کہا کہ محمد رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ میرے بھائی کا تھا،جہانگیر ترین نے کہا کہ امید ہے کراچی کے بعد لاہور میں بھی زبردست میچز ہوں گے،  دعا ہے جو ٹیم اہل ہو وہی ٹورنامنٹ جیتے،انہوں نے کہا کہ میری ٹیم جب کامیاب ہوتی ہے تو مجھے خوشی ہوتی ہے۔