مسلسل چھٹی فتح، ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

مسلسل چھٹی فتح، ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی
سورس: File

لاہور: پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کا جیت کا تسلسل قائم ہے اور ایونٹ کے 16 ویں میچ میں پشاور زلمی کو شکست دے دی ہے۔ ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ مقررہ اوورز میں ملتان سلطانز نے 7 وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ 

ملتان سلطانز کی طرف سے شان مسعود نے 68 ، محمد رضوان اور ٹم ڈیوڈ نے 34،34 اور روسو نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی طرف سے وہاب ریاض، سلمان ارشاد اور ثاقب محمود نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم شروع میں ہی دباؤ کا شکار رہی ہے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔ اور پوری ٹیم 140 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔اس طرح ملتان سلطانز نے میچ 42 رنز سے جیت لیا۔ 

پشاور زلمی کی طرف سے شعیب ملک سب سے کامیاب بلے باز رہے اور انہوں نے 31 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی ۔ لائیم لیونگ سٹون نے 24 ، روتھرفورڈ نے 21 اور بین کٹنگ نے 23 رنز بنائے ۔ 

ملتان سلطانز کے بلیسنگ مزربانی اور خوشدل شاہ نے تین تین ،شاہ نواز دھانی نے دو اور عباس آفریدی و عمران طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں