افسران کا جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ رہنا ضروری ہے: آرمی چیف 

افسران کا جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ رہنا ضروری ہے: آرمی چیف 
سورس: File

کراچی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا ہے۔آرمی چیف  آرڈیننس سنٹر ملیر، ائیر وار کالج انسٹی ٹیوٹ اور فوجی فاؤنڈیشن  گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالا رنے آرڈیننس سنٹر ملیر میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں شرکت کی ۔ میجر جنرل سید شہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ آرڈیننس کور کے بیجز لگائے ۔ آرمی چیف نے جنگ اور امن کے دنوں میں کور کے کردار کو سراہا۔

انہوں  نے کہا کہ افسران کا جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ  رہنا ضروری ہے۔ جدید دور کے میدان جنگ میں برتری صرف اسی صورت میں برقرار رکھی جا سکتی ہے جب ہم جدید چیلنجوں کے مقابلے کیلئے تیار ہوں۔ 

آرمی چیف  ائیر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کراچی بھی گئے اور  35ائیر وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا ۔ ائیر فورس کے پروفیشنلزم اور کامیابیوں کو سراہا۔ 

 ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے فوجی فاؤنڈیشن کراچی کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف کوفاؤنڈیشن سے متعلق مختلف منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نےمعیاری سروسزفراہم کرنےپرفاؤنڈیشن کی کوششوں  کی تعریف کی ۔

مصنف کے بارے میں