آئی ایم ایف سے مذاکرات، 170  ارب روپے کے مزید  ٹیکسز لگانے ہونگے:اسحاق ڈار

آئی ایم ایف سے مذاکرات، 170  ارب روپے کے مزید  ٹیکسز لگانے ہونگے:اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات  میں 170  ارب روپے کے مزید  ٹیکسز لگانےکی ٰیقین دہانی کروا ئی ہے۔

آئی ایم ایف کا دورہ پاکستان ختم ہونے کےبعد پریس کانفرنس کر تےہوےوزیر خزانہ نے کہا کل رات تک ہر چیز کو باہمی طور پر طے کرلیا ہے، میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی) کا ڈرافٹ آج صبح مل گیا ہے۔

ڈار نے کہا کہ اب چیزوں میں کوئی ابہام نہیں، ہم کوشش کریں گے کہ پاکستان تاریخ میں دوسری مرتبہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرے۔

امریکا میں موجود آئی ایم ایف ہیڈکوارٹرز سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ناتھن پورٹر کی قیادت میں عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن نے 31 جنوری سے 9 فروری کے دوران آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت نویں جائزے کے حوالے سے بات چیت کرنے کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔