ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دفن ہو گیا، مریم نواز کو وزیر اعظم بنتا نہیں دیکھ رہا ،عمران خان کے متعلق غلط بات کرنے پر رنجیدہ ہوں: کیپٹن صفدر 

ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دفن ہو گیا، مریم نواز کو وزیر اعظم بنتا نہیں دیکھ رہا ،عمران خان کے متعلق غلط بات کرنے پر رنجیدہ ہوں: کیپٹن صفدر 
سورس: File

لاہور : مسلم لیگ نون کے رہنمااورنوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں مریم نواز کو وزیراعظم بنتا نہیں دیکھ رہا۔اب ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ نہیں چل سکتا۔ 

مسلم لیگ نون کے رہنمااور میاں نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے  سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اسی دن دفن ہوگیا تھا جس مسلم لیگ ن نے جنرل باجوہ کو توسیع دینے کے لیے ووٹ دیا تھا۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتخابات دوہزار پچیس میں ہوں گے اور اگلے 5 سال شہباز شریف کو ملے تو پاکستان میں استحکام آئے گا۔عمران خان کے متعلق غلط بات کرنے پر رنجیدہ ہوں۔کسی پر بھی ذاتی اٹیک نہیں ہونا چاہیے۔لوگ پوچھتے ہیں عمران پر بات کرتے ہو تو تنظیم سازی پرکیا خیال ہے تو سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔کچھ ننگے اور کچھ ننگے ہوتے پکڑے گئے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو بےعزت کردیا۔یہ نعرہ اس دن دفن ہواجب باجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دیا۔نواز شریف کو ووٹ دینے کا نہیں کہنا چاہیے تھا۔

کیپٹن صفدر نے کہا کہ شاہد خاقان عظیم آدمی ہےجو مشرف کے سامنے کھڑا رہا۔عباسی بھائی کو عہدوں کی ضرورت نہیں۔مفتاح نے کہا میں 58 کا ہوگیا ہوں تو میں نے یوتھ کو چھوڑ دیا۔ حمزہ چھوٹا بھائی ہے مجھ سے ناراض نہیں۔ اس سے کہوں گا واپس آجائے۔28 نومبر سے پہلے حکومت باجوہ کے نیچے دبی ہوئی تھی۔