پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے شہباز گل سے فاصلے بڑھا لیے، گل آواز دیتے رہے لیکن اسد عمر اور فواد چودھری اکیلا چھوڑ کرچلے گئے

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے شہباز گل سے فاصلے بڑھا لیے، گل آواز دیتے رہے لیکن اسد عمر اور فواد چودھری اکیلا چھوڑ کرچلے گئے
سورس: Twitter

لاہور : عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف اور انتہائی قریبی ساتھی شہباز گل سے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت جان چھڑانے لگی ہے۔ شہباز گل جب سے گرفتار ہوئے ہیں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے ان سے فاصلے بڑھا لیے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے بعد سیکرٹری جنرل اسد عمر اور ترجمان فواد چودھری میڈیا ٹاک کر رہے تھے۔ شہباز گل بھی ساتھ کھڑے تھے۔ اسد عمر اور فواد چودھری نے بات ختم کی تو شہباز گل نے بات کرنے لگے تو دونوں رہنما شہباز گل کوچھوڑ کر چلے گئے۔ 

https://twitter.com/alitanoli12/status/1623664570207440897

API Response: Twitter / ?

Nothing to see here

Looks like this page doesn’t exist. Here’s a picture of a poodle sitting in a chair for your trouble.

Looking for this?
A primped poodle with a bow in its hair sitting in a chair like a human.

شہباز گل کہتے رہے کہ سیکرٹری جنرل سیکرٹری جنرل لیکن اسد عمر اور فواد چودھری نے پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔ شہباز گل کچھ شرمندہ بھی ہوئے لیکن انہوں نے پھر میڈیا سے مختصر بات کی اور چلے گئے۔ 

قبل ازیں شہباز گل اپنی دھواں نیوز کانفرنس میں بھی کہہ چکے ہیں انہیں عمران خان سے دور کیا جارہا ہے۔ اور مجھ پر اچھا وقت آیا تو میں جو آستین کے سانپ ہیں انہیں عوام کے سامنے جوتے لگاؤں گا۔ 

مصنف کے بارے میں