اسحاق ڈار نااہل ہیں، جھوٹی انا کی خاطر لوگوں کی فیکٹریاں بند کرادیں، ان کی جگہ احسن اقبال کو وزیر خزانہ لگا دیتے تو بہتر تھا: مفتاح اسماعیل 

اسحاق ڈار نااہل ہیں، جھوٹی انا کی خاطر لوگوں کی فیکٹریاں بند کرادیں، ان کی جگہ احسن اقبال کو وزیر خزانہ لگا دیتے تو بہتر تھا: مفتاح اسماعیل 
سورس: File

کراچی :  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میری جگہ احسن اقبال جیسا اکانومسٹ ٹائپ قابل شخص لگا دیتے تو آج صورتحال کچھ اور ہوتی۔اسحاق ڈار نااہل ہیں ۔ جھوٹی انا کی خاطر لوگوں کی فیکٹریاں بند کرادیں۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھانے کا دیکھا کیا نتیجہ نکلا؟، مجھے نکال دیتے اسحاق ڈار کی جگہ اکانومسٹ ٹائپ احسن اقبال جیسے کو لگا دیتے تو کچھ نہ کچھ تو ہوتا۔

  

انہوں نے اسحاق ڈار کی سوچ کو ہی الٹا قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اسحاق ڈار نے کہا آئی ایم ایف سے بات نہیں کروں گا، یہ سوچ الٹی ہے، اسحاق ڈار کو ایسی باتیں کرنے کی کیا ضرورت تھی۔وہ نااہل ہیں۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 9 ہزار کنٹینرز پورٹ پر کھڑے۔ فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، ایگو کے چکر میں فیکٹریاں بند کرا دیں، کیوں ڈیفالٹ رسک بڑھایا گیا، ملک کو نقصان ہوا، ڈالر کی پالیسی میں سٹیٹ بینک نے بہت غلطیاں کیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف معاہدے سے پہلے خود بھی کچھ کر لینا چاہئے تھا، حکومت کو گیس کی قیمت پہلے ہی بڑھا لینی چاہئے تھی، آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا کہا تھا، ہم نے دنیا کے پیسے واپس کرنے ہیں، پاکستان کو اب ایکسپورٹ کو بڑھانا ہو گا۔

  

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کی خراب ترین گورننس ہے۔ 15 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کرنا ہو گا، پنشن ریفارمز کرنی پڑیں گی، ہمیں آبادی کے تناسب سے پلاننگ کرنا ہو گی، پاکستان کا بانڈ اس وقت بیچنا ممکن نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں