اسلام آباد کے ہسپتال میں مولانا فضل الرحمن کا کامیاب آپریشن

اسلام آباد کے ہسپتال میں مولانا فضل الرحمن کا کامیاب آپریشن

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے نجی ہسپتال میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تکلیف کے باعث اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ 
ذرائع کا بتانا ہے کہ ہسپتال میں مولانا فضل الرحمن کے مثانے سے پتھری نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا جس کے بعد ان کی طبیعت بہتر بتائی جا رہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں