ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 4.83 فیصد تک پہنچ گئی

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 4.83 فیصد تک پہنچ گئی

لاہور: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.17 فیصد کے مزید اضافے کے بعد 4.83 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور حالیہ ہفتے میں 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں جن کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 34.83 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ حالیہ ہفتے ریکارڈ 29 اشیائے ضروریہ مہنگی، 17 اشیاءکی قیمتیں مستحکم اور 5 اشیاءکی قیمتیں کم ہوئیں۔ 
ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے، آلو فی کلو 3 روپے، کیلے فی درجن 12 روپے، ویجی ٹیبل گھی فی کلو 30 روپے، ٹوٹا چاول فی کلو 6 روپے، ایل پی جی سلنڈر 104 روپے، دال ماش 9 روپے، دال چنا 5 اور دال مسور کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا۔ 
اسی طرح آگ جلانے والی لڑکی اور ماچس کی ڈبیہ بھی مہنگی ہوئی جبکہ کپڑے دھونے والا صابن، خشک دودھ، فرش دودھ، نمک اور انرجی سیور بلب بھی مہنگی ہونے والی اشیاءمیں شامل ہیں۔ 
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے پیاز 24 روپے، ٹماٹر کی قیمت 3 روپے، انڈے فی درجن 10 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 48 روپے سستا ہوا۔ 

مصنف کے بارے میں