ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ پی ایس ایل 8 کے ابتدائی 7 میچز نہیں کھیل سکیں گے

ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ پی ایس ایل 8 کے ابتدائی 7 میچز نہیں کھیل سکیں گے

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے مداحوں کیلئے بری خبر ہے کہ 8 ویں سیزن کے ابتدائی 7 میچز کیلئے آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈ دستیاب نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق جارح مزاج آل راؤنڈر ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے اور وہ مارچ کے پہلے ہفتے میں سکواڈ جوائن کریں گے۔ 
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر ٹیم کو 8 میچز کیلئے دستیاب ہیں اور ان کے واپس جاتے ہی ٹم ڈیوڈ سکواڈ کو جوائن کر لیں گے اور یہی وجہ ہے کہ ملتان سلطانز نے مزید ری پلیسمنٹ نہیں لی۔ 
جنوبی افریقہ کے وین پارنیل کی بھی پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہے کیونکہ وہ افریقی لیگ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں