برطانیہ میں’’مرد‘‘ کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

برطانیہ میں’’مرد‘‘ کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

لندن : برطانوی شہری ہیڈن کراس کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ وہ برطانیہ میں بچے کو جنم دینے والا پہلا ’’مرد‘‘ بن جائے گا۔

ہیڈن پیدائشی طور پر عورت ہے تاہم گزشتہ تین برس سے ایک مرد کے طور پر زندگی گزار رہا ہے اور عورت سے مکمل طور پر مرد بننے کے لئے ہارمون کے ذریعے علاج کا نصف دورانیہ بھی گزار چکا ہے تاہم سوشل میڈیا کے ذریعے نطفے کے حصول کے بعد 20 سالہ کراس نے اپنی صنف کی تبدیلی کے عمل کو موخر کردیا ہے اور اس وقت امید سے ہے۔

بچے کی پیدائش کے بعد وہ اپنے نسوانی اعضا آپریشن سے نکلوا کر مرد بننے کے عمل کی تکمیل کرنے کا خواہش مند ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ایک بہت اچھا باپ ثابت ہوگا۔