تحریک انصاف کے وکیل مسلسل قلا بازی کھا رہے ہیں، دانیال عزیز

تحریک انصاف کے وکیل مسلسل قلا بازی کھا رہے ہیں، دانیال عزیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے تحریک انصاف نے کوئی نیا ثبوت پیش نہیں کیا،نعیم بخاری کے اسٹپنی وکیل کے جواب پر عمران خان نے سر پکڑ لیا۔  تحریک انصاف کے وکیل مسلسل قلا بازی کھا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کےسامنےدھرنادیا، اب اسی سے انصاف مانگ رہےہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انھوں ے کہا کہ ہمارے وکلا کو دلائل دینے کا موقع نہیں ملا، باری آئےگی تو تمام حقائق سامنے لائیں گے،وزیراعظم کا نام پاناما پیپرز میں کہیں نہیں۔انہوں نے کہا وزیراعظم کو پاکستان کےعوام نے منتخب کیا،سپریم کورٹ کےسامنےدھرنادیا، اب اسی سے انصاف مانگ رہےہیں،پی ٹی آئی کے دھرنے اور لاک ڈاون کا انجام دیکھ لیا، پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سےبڑے بڑے پروجیکٹ رک گئے۔

مصنف کے بارے میں