2017 میں 2 سورج گرہن اور 2 چاند گرہن ہوں گے:محکمہ موسمیات

2017 میں 2 سورج گرہن اور 2 چاند گرہن ہوں گے:محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال دو چاند گرہن اور دو سورج گرہن ہوں گے۔ دونوں سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سال کا پہلا چاند گرہن گیارہ فروری جبکہ دوسرا سات اگست کو ہو گا۔

پہلا چاند گرہن جزوی اور دوسرا مکمل ہو گا۔ پہلا چاند گرہن پاکستان میں صرف اپنے غروب کے وقت دکھائی دے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا سورج گرہن چھبیس فروری اور دوسرا بیس اگست کو ہو گا۔ پہلا سورج گرہن جزوی اور دوسرا مکمل ہو گا۔