ایک مہینے میں دس کروڑ کمانے والا 5سالہ بچہ

ایک مہینے میں دس کروڑ کمانے والا 5سالہ بچہ

ویب ڈیسک: اس وقت دنیا کے امیر ترین افراد میں کا تعلق انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ہے ان میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا نام سرفہرست ہے۔اب لوگ آن لائن دنیا میںاپنی تخلیقی سوچ کا فائدہ اُٹھا کر بے پناہ پیسہ کما رہے ہیں۔ ہم آپکو ایک ایسے بچے کے بارے بتاتے ہیں جو آن لائن دینا میں دس کروڑ روپے ہر مہینے کما رہا ہے۔
ریان ایک 5سال کا بچہ ہے ، باقی بچوں کی طرح اس کا شوق بھی کھلونے ہیں،ریان ان کھلونوں سے کھیلتا ہے اور ان پر تبصرے کرتا ہے ریان کی ماں ان تبصروں کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کرتی ہے۔ریان کے یہ تبصرے دنیا بھر کے بچوں میں مقبول ہیں۔
ریان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریان کے یوٹیوب چینل کی سبسکرائبر کی تعداد58لاکھ سے زائد ہے اور اسکی بنائی گئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر 9ارب بار دیکھی جا چکی ہے۔ ریان ان ویڈیوز کی مد میں ایک مہینے میں دس لاکھ ڈالر کما رہا ہے جو کہ پاکستان کے دس کروڑ روپے کے برابر رقم ہے۔
ریان کی خاندان نے یہ چینل2015میں بنایا،ریان کی والدہ نے اپنا نام نہیں بتایا مگر اب وہ اپنی جاب چھوڑ چکی ہیں اور ساراوقت اپنے نونہار بیٹے کی ویڈیو بنانے میں لگا رہی ہے۔ ریان کے چینل کا نام ہے Ryan Toys Rewiewجو کہ امریکا کا سب سے مقبول اور دنیا کا دوسرا مقبول ترین چینل ہے۔