نامعلوم افراد کا نجی کالج پر ہینڈ گرینڈ حملہ فرسٹ ائیر کی 2طالبات زخمی

نامعلوم افراد کا نجی کالج پر ہینڈ گرینڈ حملہ فرسٹ ائیر کی 2طالبات زخمی

ڈسکہ :نامعلوم افراد کا نجی کالج پر ہینڈ گرینڈ حملہ فرسٹ ائیر کی 2طالبات شدیدزخمی علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تھانہ ستراہ کے علاقہ موضع واہنڈو میں واقع نجی کالج میں فرسٹ ائیر کی طالبات گراو¿نڈ میں بیٹھ کر پڑھ رہی تھی کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے کالج کی گراو¿نڈ میں ہینڈ گرینڈ پھینک دئیے جس کے نتیجہ میں گراو¿نڈ میں بیٹھ کر پڑھنے والی فرسٹ کی 2طالبات جوریہ اور صنم شدیدزخمی ہوگئیں ۔
جن کوشدیدزخمی حالت میں گوجرانوالہ سول ہسپتال ریفر کردیاگیا علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہینڈ گرینڈ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ڈسکہ وگردنواح میں واقع سکولوں اور اکیڈمی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ہینڈ گرینڈ کے شیل لگنے سے زخمی ہونیوالی دونوں طالبات میں سے ایک طالبہ دونوں ہاتھوں سے معذور ہوگئی ہے۔